محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کردی؟

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کردی؟۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

شہر قائدؒ میں گرمی کے دن شروع ہو گئے مگر محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر کے لوگوں کو وقتی سکون کی امید دلا دی، بارش کا ایک سسٹم 25 فروری کو ملک میں داخل ہو گا جس کے سبب زیریں سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں میں بارش متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بارش اتوار 25 فروری سے 27 فروری کے درمیان ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close