محکمہ موسمیات نے ہلچل مچانے والی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

 

جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور، بونیر اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاح راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close