تازہ ترین

شدید سردی کی لہر۔۔ کہاں کہاں بارشیں اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں چند مقا مات پر دھند اور بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اس کے علاوہ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، ساتھ ہی سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں بھی شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک تاہم شام رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں