4جنوری سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) 4جنوری سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی۔۔ محکمہ موسمیات نے 4جنوری سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 4جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 4اور 5جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، مستونگ، ژوب میں بارش کا امکان ہے،قلات، سبی ، نوشکی، خضدار، مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ میں سندھ برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے،مسلسل خشک موسم سے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند چھائی رہےگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close