اسلام آباد (آئی این پی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی۔
ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں