سردی کہاں پڑے گی، دھند کا راج کن شہروں میں؟ پیشنگوئی آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز بند کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں