آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

 

 

 

تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ مری، گلیات اورگردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اتوار کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد موسم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں