بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔

پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 09،اسکردو منفی 07، گلگت، استور،قلات منفی 04، کالام ، پلوامہ،بارہ مولہ منفی 03،گوپس اور اننت ناگ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں