لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تردید کردی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے 28 یا 29 نومبر کو مصنوعی بارش نہیں برسائی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی بارش کے لیے بادلوں کی ایک خاص قسم پر اسپرے کیا جاتا ہے، اسپرے کے کچھ دیر بعد مصنوعی بارش ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا دورانیہ 45 منٹ یا اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا مصنوعی بارش سے اسموگ پر بہت فرق پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں