بارش اور برفباری کا سلسلہ کب شروع ہو گا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے پیش نظر اقدامات کیے جائیں۔ حساس علاقوں میں سیاح اور مسافر محتاط رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ تیز بارشوں اور ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات اٹھائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی، بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی جاری رکھے۔

close