آئندہ 24 گھنٹے میں کس کس شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی؟

کراچی (آئی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور کی مجموعی شرح 170 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور کی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پوزیشن برقرار ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے 215،سید مراتب علی روڈ پرشرح171ریکارڈ، جوہرٹان170، مال روڈ پر آلودگی کی شرح156ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں