کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل، موسم میں کیا تبدیلی آئے گی؟

کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے تاہم نمی میں اضافے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے، ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے آئندہ دس دنوں میں موسم بہتر رہے گا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے،ہوا 4 نارٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے ، شمال مغربی ہواؤں اور نمی میں اضافے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گلشن معمار،گلستان جوہر،ملیر،ملحقہ علاقوں ، تیسرٹاؤن،گڈاپ،ٹھٹھہ،بدین،پورٹ قاسم،اسٹیل ٹاؤن ، نوری آباد،ایم نائن موٹروے،ماتلی اورملحقہ علاقوں میں دھند کا امکان ہے، صبح 9 بجے تک پڑنے والی ممکنہ دھند سے حد نگاہ کم ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔بالائی خیبرپختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close