محکمہ موسمیات نے مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے مسلسل تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے اتوار تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 22سے 24ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، ان سے سندھ میں کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقوں کے زیرآب آنے اور آندھی سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔اس بارے میں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر د ی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close