تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔اسلام آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔لاہور، قصور ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا،لیہ،بھکر، نورپور تھل اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ ، آواران اورخضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ میں تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ ،اسلام کوٹ، جیکب آباد،سکھر، دادو،چھور، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد ،مٹیاری،میں آندھی گردآلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ ،جام شورو، خیرپور ، قمبر، شہداد کوٹ ،کراچی اور حیدرآباد میں آندھی گردآلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔میر پور خاص ، ٹھٹھہ، بدین ، نگرپارکر،سجاول اورکراچی میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close