لاہور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی ان دنوں چین میں موجود ہیں، موسلادھار بارش کی اطلاع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین سے واسا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔محسن نقوی نے انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کا نکاس جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ خیال رہے کہ آج بھی لاہور میں موسلادھار بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 152 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ،گلبرگ میں 137 ، تاجپورہ میں 152 ، نشتر ٹاؤ ن میں 136 ،پانی والا تالاب میں 41 ، گلش راوی میں 149 جبکہ جوہر ٹاؤن میں 112 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، لاہور میں بارش کا یہ سلسلہ مزید 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں