اسلام آباد(پی این آئی محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے شمال مشر قی اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔لاہور شہر کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر میں بھی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع ہے، لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 30اور کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں