محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں اور مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبرپختونخوا: مالم جبہ 04،گلگت بلتستان: اسکردو 04،ہنزہ اوربگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :دالبندین 42،بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو اور نوکنڈی میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں