ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close