پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں 23 اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیاگیاہے ۔ مراسلہ کے مطابق تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی کاامکان ہے
سوات،کوہستان،بونیر،صوابی، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،مردان،تورغر میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاو میں اضافے کا خدشہ ہے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکا ن ہے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی ہے جبکہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں