آئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات طوفانی بارشوں سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

موسمیات کے مطابق آئند 24 گھنٹے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی، اسی طرح کئی علاقوں میں آندھی اور طوفان کا بھی خطرہ ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ پولیس کو بڑا حکم مل گیا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جس سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ پی ڈی ایم نے متعلقہ اداروں کو مراسلے کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل رکھیں۔

close