اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔تاہم کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی /مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ 102، اسلام آباد (بوکرا 67، سید پور 46، گولڑہ 45، زیروپوائنٹ26، ائرپورٹ 23)، راولپنڈی (کچہری 56، چکلالہ ائرپورٹ 34، شمس آباد 17)، حافظ آباد46،ٹوبہ ٹیک سنگھ24،سیالکوٹ(سٹی24،ائرپورٹ 02)،چکوال20، منگلا 17، گجرات 13،مری06 ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم 04، فیصل آباد02،خیبر پختونخوا: دیر (54، بالائی 07)، مالم جبہ 10، بالاکوٹ 07، کاکول ، سیدو شریف 03،کالام01،گلگت بلتستان:بابوسر03،گوپس02اورکشمیر :گڑھی دوپٹہ04،مظفرآباد (سٹی) میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : دالبندین اورنوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں