کن علاقوں میں اگست کے مہینےمیں بھی بارشوں کی پیشگوئی؟

لاہور ( آئی این پی) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے اگست کے پہلے ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست میں لاہور، راولپنڈی، مری، ساہیوال اور سیالکوٹ سمیت مختلف بالائی شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم 84 فیصد اور تربیلا ڈیم 85 فیصد تک بھر چکا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 4سے 6 اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مون سون کی بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں میں بھی پانی کا بہا مزید تیز ہوگیا، سطح بلند ہونے سے پاکپتن کے سلدیرا بند کے بعد کالے چشتیاں کا ریڑھی بند بھی ٹوٹ گیا، جس کے باعث ہزاروں ایکٹر فصلیں 50 کے قریب آبادیاں زیر آب آگئیں، ریسکیو اہلکار پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close