محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی ۔۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا دوسرا اسپیل کراچی سے ختم ہوچکا تاہم اب کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 6 سے 10 دنوں کے دوران مون سون کا کوئی بھی سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوتا دکھائی نہیں دیتا جس کے باعث سندھ میں اب صرف بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہےجب کہ بالائی سندھ میں آج رات تک بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 23ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اسی طرح سرجانی 14.5، گڈاپ 12.4، اورنگی ٹاون میں 12، سعدی ٹاون 4.1 ، فیصل بیس 4، یونیورسٹی روڈ 2.8 ،کورنگی 2.2، اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم بارش گلشن معمار اور نارتھ کراچی میں 1.2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

close