مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

دوسری جانب چشتیاں میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے 16 گھنٹے بعد بھی نکاسی آب نہ ہو سکی، منڈی بہاءالدین کی ڈسڑکٹ جیل میں بارش کے بعد ہنگامی صورتحال ہے اور ڈسڑکٹ جیل سے 266 قیدیوں کو گجرات اور حافظ آباد منتقل کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی صبح سویرے بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ نواب شاہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسہرہ میں گزشتہ رات بارش کے دوران مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں