مون سون کا دوسرا سپیل شروع، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مون سون کا دوسرا سپیل شروع ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں جیل روڈ پر 1.5، گلبرگ میں 5 اور چوک ناخدا میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گلشن راوی میں 16 ، اقبال ٹان میں 14 ، سمن آباد میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اسی طرح جوہر ٹان اور ملحقہ علاقوں میں 10 جبکہ قرطبہ چوک میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close