مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پرمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے 9 جولائی تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق مون سون سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور میں بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ کشمور، سکھر، دادو اور جامشورو میں 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کراچی، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول میں 9 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے اس لیے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close