تیز ہوائیں اور بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) ڈی سی لاہور نے شہر میں آندھی اور بارش کے بعد تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے افسران کو خود فیلڈ میں جا کر صورت حال مانیٹر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے سمیت تمام ادارے متحرک رہیں،مویشی منڈیوں کے اندر اور اطراف پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی پانی کھڑا نہ رہنے دیا جائے،انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں میں پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تیز ہوا کے سبب اگر شاہراہوں پر درخت گریں تو فوری ہٹائے جائیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام اداروں کے افسران بروقت فیلڈ میں پہنچیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں