اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
سمندری طوفان ” BIPARJOY کمزور ہو کر شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو چکا ہے اورجنوب /مشرقی سندھ (تھر پارکر) اور گردونواح میں موجود ہےجو کہ اگلے 12 گھنٹوں میں مز ید کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ):سندھ: نگرپارکر 196، ڈپلو 146، اسلام کوٹ 136، مٹھی 115، کلوئی 70، چھاچھرو 54، بدین، ڈہلی 28، حیدرآباد (سٹی 08، ائیر پورٹ04)، چھور 03،بلوچستان: لسبیلہ 07، کوئٹہ ، ژوب 03، بار کھان01، کشمیر: کوٹلی 03،خیبرپختونخوا: کاکول 05،مالم جبہ 01، پنجاب: مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 47، دالبندین 45، موہنجوداڑو اور سبی میں 43گر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں