آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟۔۔۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سوات،کرم ،وزیرستان، کوہستان، دیر اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ڈی جی خان،راجن پور، لیہ، ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان اورصادق آباد میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ژوب،موسی خیل، بارکھان،لورالائی اورکوہلو میں تیز ہواؤ ں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں