جھلسا دینے والی گرمی، کراچی میں پارہ آج کہاں تک جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آئندہ 2 سے 3 روز درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو میں 48 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ آج لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں 42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close