اسلام آباد (پی این آئی) ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بعدازدوپہر بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔اس دوران میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد مرکز کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا: کالام 03، میرکھانی، دیر 02، چترال 01اورپنجاب: لاہور (ائیر پورٹ)، ملتان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت :دادو48،شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 47 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں