وہ علاقہ جس میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ   کتنے ڈگری تک جا سکتا ہے ؟ تہلکہ خیز پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں بھی تین دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں سب سےزیادہ بارش دیر میں 191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

دوسر ی جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔ منگل کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close