بڑے صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 4 افراد جاں بحق 5 زخمی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ صوبے کے کنٹرول روم سے بارشوں کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔ ضیاء لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،

ضلعی افسران نقصانات کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پی ڈی ایم اے کو بھجوائیں۔۔۔۔وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جا رہا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close