پاکستان میں اس سال کے مون سون سیزن میں بارشوں کے تناسب نے ماہرین کو پریشان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں اس سال کے مون سون سیزن میں بارشوں کے تناسب نے ماہرین کو پریشان کر دیا ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق اس سال مون سون میں 10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کے ماہرینِ موسمیات کا 3 روزہ اجلاس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔۔۔۔۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سال جنوبی ایشیاء میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس سال جون سے ستمبر کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔۔۔۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر خطوں میں گرمی معمول سے زیادہ رہے گی۔۔۔۔۔ماہرینِ محکمۂ موسمیات پاکستان کے مطابق ملک میں اس سال تباہ کن سیلاب کا خطرہ بہت کم ہے اور اس سال مون سون میں 10 سے 20 فیصد کم بارشوں کا بھی امکان ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ماہرینِ موسمیات اس سال جون میں دوبارہ اکٹھے ہو کر صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close