عید کے دن بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ عیدکے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی، وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 27، کاکول 24، بنوں 16،مظفرآباد (شہر 22، ایئرپورٹ 12)، گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 10، پنجاب میں مری 22، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 18، شمس آباد 08)، اٹک 17اورسرگودھا سٹی میں 15ملی میٹر بارش ہوئی۔اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 40 ، حیدر آباد، پڈعیدن اور ٹنڈو جام میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں