محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے شہر چمن ، کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ ،زیارت ، شیلاباغ ، مسلم باغ اور خانوزئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر ، صوابی ، کوہاٹ اور مردان وغیرہ میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،طوفانی باشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جس کے باعث لاہور ، اسلام آباد ، مری، راولپنڈی ، جہلم، اٹک ، خوشاب ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ صاحب سمیت متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی توقع ہے جبکہ چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close