جاتی سردی لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) جاتی سردیاں پھر لوٹ کر آنے والی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ چند دنوں میں پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں

۔تفصیلات کے مطابق پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات جبکہ بالائی مغربی سندھ میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی سلسلے کے باعث بالائی وسطی علاقوں بشمول بالائی وسطی پنجاب خطہ پوٹھوار ،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دور دور تک بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔مغربی سلسلہ پاکستان میں 27 فروری کی شام کو داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا آغاز بلوچستان اور خیبر پختون خواہ سے متوقع ہے۔

close