محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی05، لہہ منفی 04،زیارت اور اسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر،سوات ،مالاکنڈ ،کوہستان اورکرم میں ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ مری ، گلیات اورگردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود ر ہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں