سردی کی شدید لہر نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، کہاں ہو گی بارش، کہاں برفباری؟

اسلام آباد (پی این آئی) سردی کی شدید لہر نے پاکستان بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق ملک بھر میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع سےگزرنے والی این 50 اور این 25 ہائی ویز شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، متعدد رابطہ سڑکیں بند اور سڑکوں پر برف ہی برف ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پختونخوا میں برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی شدت میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔۔۔۔

close