آئندہ دنوں میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اس پورے ہفتے موسم سرما2023 کی آخری طاقتور سردی کی لہر سندھ اور بلوچستان کو متاثر کرے گی جسکی وجہ سے شمالی، وسطی اور صحرائی مشرقی سندھ کے علاقوں بشمول تھرپارکر، مٹھی، دادو، نوابشاھ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور گردونواح میں رات کا درجہِ حرارت 0-4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

جبکہ دن کے درجہِ حرارت میں بھی نمایا کمی آئے گی اور دن کا درجہِ حرارت 16-21 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ گورکھ ہل اسٹیشن، کیرتھر کے پہاڑوں سے ملحقہ مغربی سندھ کے علاقوں میں رات میں درجہِ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتا ہے۔ جنوبی سندھ کے علاقوں بشمول حیدرآباد، میرپور، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھ اور گردونواح میں کم سے کم درجہِ حرارت 4-8 ڈگری جبکہ دن کا درجہِ حرارت 21-23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہےگا۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر #کراچی کی بات کی جائے تو رواں ہفتے شہر قائد میں بھی سردی میں اضافہ ہوگا اور رات کا درجہِ حرارت 5-8 ڈگری تک گرجانے کی امید ہے جبکہ دن کا درجہِ حرارت 21-24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

سندھ کے تمام علاقوں میں موسم اس پورے ہفتے خشک رہے گا تو کسان معمول کے مطابق فصلوں کو پانی دے سکتے ہیں۔ بلوچستان میں بھی اس ہفتے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔ شمالی اور شمال مغربی بلوچستان کے بلند پہاڑی علاقوں اور وادیوں بشمول کوئٹہ، زیارت، ژوب، کلات اور گردونواح میں کم سے کم درجہِ حرارت منفی 9 سے منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان گر سکتا ہے۔ سیر وتفریح کے لئے جانے والے سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تربت میں کم سے کم درجہِ حرارت 3-6 ڈگری جبکہ جنوبی و ساحلی بلوچستان بلخصوص گوادر اور گردونواح میں رات کا درجہِ حرارت 7-10 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ اس ہفتے کے آخر میں ایک اور بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بلوچستان کو متاثر کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close