وادی لیپہ میں تین روز سے جاری برفباری کے باعث نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں تین روز سے جاری برفباری کے باعث نظام زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ریشیاں لیپہ روڈ بند ہونے کے نتیجہ میں وادی لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہزاروں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا وادی رگوں میں خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں آگئی ۔ علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو سفر سے روک دیا گیا ہے ۔

وادی لیپہ میں جاری بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے شدید برفباری سے کاروبارزندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں کھیتوں،درختوں گھروں،نجی اور سرکاری عمارتوں کیچھتوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ریشیاں لیپہ روڈ بند ہونے کے باعث وادی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو سفر کرنے سے روک دیا ہے ٹریفک کا نظام ٹھپ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کی سفر مشکلات بڑھ گئی ہیں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا بازاروں اور کاروباری مراکز کی رونقیں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close