آج کہاں کہاں بارشیں اور کہاں برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان۔اس دوران مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے شدید بارش/برفباری کا امکان۔پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں دھندمیں کمی کا امکان ۔

 

 

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔تا ہم شمالی/مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، وسطی و جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ اس دوران کالام ، مالم جبہ ، مری، گوپس ، دیر اور بگروٹ میں چند مقامات پر برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور با لائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پٹن ، کالام 29، پاراچنار 14، دیر(بالائی 23، زیریں 22)، سیدو شریف19، مالم جبہ18، بالاکوٹ، کاکول15، تخت بائی 12، چترال08، پشاور(سٹی ، 08، ائر پورٹ 05) ، باچا خان ائر پو رٹ 08،دروش 07، بنوں04،ڈی آئی خان 01، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 28، سٹی17 )، قلات 14، پنجاب:مری 15، اٹک 14، اسلام آباد (زیرو پوا ئینٹ، گو لڑہ 14، ائر پو رٹ 13، سید پور 12،بو کرہ 11)، را ولپنڈی (شمس آباد 12، چکلالہ 11)،چکوال 09،سر گو دھا 08،منگلا ، نور پور تھل 06،جہلم 05، جو ہرآباد 04، منڈی بہا والدین 03،بھکر 02، سیا لکوٹ، گو جرا نوالا 01، اور کشمیر:راولا کوٹ 16،مظفر آباد (سٹی 12، ائر پو رٹ 11)، گڑھی دوپٹہ میں 10، کو ٹلی 07، ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ برفباری (انچ): کالام 12 ، مالم جبہ 07 ،مری 04انچ جبکہ گوپس ، دیر اور بگروٹ میں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08،گوپس منفی 07، ہنزہ ، پاراچنارمنفی 05،کالام منفی 04 اوراستور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں