پاکستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش شروع، کون کون سے علاقے شامل؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں آج صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے آج صبح میں سردی کم رہی، بوندا باندی کے بعد کئی علاقوں میں تیز ہوا بھی چلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اسکیم 33، ناظم آباد، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی دھند ہونے کے باعث ایئر پورٹ کے علاقے میں حدِ نگاہ 1500 میٹر رہی۔

موسمی حالات کی پیشنگوئی کرنے والے ماہرین کے مطابق بلوچستان مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر ہے جس کے تحت کراچی میں بھی آج مطلع ابر آلود رہے گا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں مزید بوندا باندی ہو سکتی ہے۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے 11 سے 13 جنوری تک بلوچستان کے 13 اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے جس کے بعد ان علاقوں میں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہو جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں