کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا ۔ تا ہم شمالی بلوچستان ، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،خطۂ پوٹھوہاراور کشمیرمیں بارش اور برفباری کی توقع۔

تاہم پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں ہلکی دھند کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران کوئٹہ، چمن اور چکوال میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی 13، لہہ منفی 11،استور ،گوپس منفی 09،ہنزہ منفی08 ، پاراچنار منفی 06، کالام ، گلگت منفی 05، قلات اور بگروٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں