خشک سردی کی لہر کب ختم اور بارشوں کا سلسلہ کب جاری ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں خشک اور شدید سردی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان کے شہر توبہ اچکزئی میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ کان مہتر زئی اور خانو زئی کے پہاڑوں پر بھی برف پڑ گئی۔ چمن میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، علاقے میں بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں اسکردو منفی بارہ ڈگری کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جبکہ استور منفی آٹھ، قلات منفی سات، کوئٹہ منفی پانچ اور کراچی میں درجہ حرارت 9 اعشاریہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے انٹر چینج تک اور موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور سیالکوٹ موٹر وے دھند کی وجہ سے مکمل بند ہے۔ عوامی حلقوں میں ایک ہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ خشک سردی کی لہر کب ختم ہو گی اور بارشوں کا سلسلہ کب جاری ہو گا؟

close