خوب برفباری لیکن بارشیں کھل کر نہیں برسیں گی، ماہ دسمبر میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں سردی اور دھند خوب پڑے گی۔ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی لیکن بارشیں ترساتی رہیں گی۔بھیگے بھیگے دسمبر کے دن گئے، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی ہے کہ رواں سال کا آخری مہینہ آئے گا تو ساتھ خشک جاڑا لائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں ٹھنڈ خوب پڑے گی۔ سندھ، پنجاب، خبیر پختونخوا میں دھند اور اسموگ کا راج رہے گا۔

 

 

 

پہاڑوں پر برف بھی خوب برسے گی لیکن بارشیں کھل کر نہیں برسیں گی۔ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد کا کہنا ہے کہ دسمبر میں موسم ذیادہ خشک ہونے اور کم بارشوں کا امکان ہے تاہم بالائی علاقوں میں ایک دو اسپل آ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے حکام نے خشک سردی کے موسمی امراض سے بچاؤ کا انتباہ بھی کردیا۔دھند کے باعث بیشتر میدانی علاقوں میں راستوں کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close