کلاڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جدہ (آئی این پی)سعودی شہر جدہ میں بارش کا 13سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، دس گھنٹے میں 266ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جس باعث بہت سے علاقے زیرآب آگئے، گاڑیوں کے ڈھیر لگ گئے،

مختلف حادثات میں دو افراد جان سے گئے جبکہ مکہ جانے والی سڑکیں بند ہوگئیں، جسے کھولنے کا کام جاری ہے،مکہ اورجدہ میں گیارہ ہزار رضاکارکام کر رہے ہیں۔۔ شاہراہوں سے پانی نکالا جارہا ہے،محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close