محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

سڈنی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیز آندھی وطوفان کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقے میں چار لاکھ 23ہزار کے قریب بجلی کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے جس کی باعث کم وبیش 76 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ریاستی ایمرجنسی سروس (ایس ای ایس)کے مطابق متاثرہ علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں اس کے علاوہ ایک چھوٹے گردابی طوفان کے ایڈیلیڈ کی پہاڑیوں سے ٹکرانے، درختوں کے گرنے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہیں،حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی میں چوبیس گھنٹے درکار ہیں،آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق نئے موسمی سسٹم سے مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

close