تیزہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

 

 

 

بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):پنجاب: خانیوال 15، اوکاڑہ12، مری 03، لا ہور (ائر پورٹ) ، بہاولنگر 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی 40، نور پور تھل اورسبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں