سیلاب کے بعد سونامی کا خدشہ؟ سونامی کی وارننگ پر وضاحت آگئی

کوئٹہ (پی این آئی)ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر نے پسنی میں آنے والے زلزلےکے بعد سونامی کے خطرے سے متعلق وضاحت کی ہے۔ایک بیان میں ڈائریکٹرنیشنل سونامی سینٹر امیر حیدرکا کہنا تھا کہ پسنی میں آنے والا زلزلہ سمندر میں سبڈکشن زون میں تھا۔

 

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹرکے مطابق اس کے بعد ایک اور آفٹر شاکس بھی آیا، پانچ کی شدت کے زلزلوں سے سونامی پیدا نہیں ہوتا تاہم 6.5 سے زائد شدت کے زلزلے سے سونامی کاخطرہ رہتا ہے۔خیال رہےکہ آج شام ساڑھے 6 بجے کے قریب مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکےگوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ میں محسوس کیےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلےکی شدت 5.6 اورگہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلےکا مرکز گوادرکی تحصیل پسنی کے قریب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close